پاکستان نے جاپان میں منعقدہ ایکسپو میں 2 بین الاقوامی ایوارڈ جیت لئے

 نمائش کی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ پاکستانی پویلین کو دیا گیا‘ایڈیٹرز چوائس ایوارڈ بھی پاکستانی پویلین کے نام رہا
 ٹوکیو (آئی این پی )پاکستان نے جاپان میں منعقد ہونے والے  ایکسپو  2025 میں 2 بین الاقوامی ایوارڈ جیت  لئے ۔ رپورٹ کے  مطابق  جاپان کے شہر اوساکا میں منعقدہ ایکسپو  میں نمائش کی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ پاکستانی پویلین کو دیا گیا۔ اس کے علاوہ ایڈیٹرز چوائس ایوارڈ بھی پاکستانی پویلین کے نام رہا، یہ ایوارڈ ان ملکوں کو دیا جاتا ہے جو غیر معمولی تخلیقیت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ پاکستان یپویلین کو اوساکا ایکسپو میں صرف 53 مربع میٹر کی جگہ ملی تھی مگر 17 لاکھ افراد نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا