پیٹ کی گیس کے اخراج سے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر دھماکے کا خدشہ

      واشنگٹن (آئی این پی )بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلابازوں پر کچھ مخصوص غذائیں کھانے کی پابندی ہے، کیونکہ خدشہ ہے کہ ان کے پیٹ میں بننے والی گیس اخراج کے بعد آتشزدگی کا باعث بن سکتی ہے۔ناسا میں خلائی ماہرین کا خیال ہے کہ سبزی پیٹ میں گیس کا سبب بن سکتی ہے، جو اخراج کے بعد ناصرف زمین سے 250 میل اوپر تنگ اور مضبوطی سے بند کیپسول میں پھنسی رہ جائے گی، بلکہ آتش گیر ہونے کی وجہ سے دھماکے کا سبب بن سکتی ہے