نرس رضیہ نورین نے نومولود کو 8 سیکنڈ میں آگ سے بحفاظت نکالا

آگ میں جلتے کمرے میں داخل ہوتے واحد مقصد بچوں کی جان بچانا تھا
نرس رضیہ نورین کو پاکستان بھر میں قومی ہیرو ، ستارہ خدمت، مالی انعام دینے کا اعلان
 نورین نے آگ میں جاتے وقت اپنی سلامتی کا نہیں بچوں کو بچانے کا سوچا، واشنگٹن پوسٹ
اسلام آباد(آئی این پی ) پمز آتشزدگی کے دوران نرس رضیہ نورین کی جرات و بہادری کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھی اس واقعے کو رپورٹ کرتے ہوئے لکھا کہ رضیہ نے جان خطرے میں ڈال کر نومولود کو 8 سیکنڈ میں آگ سے بحفاظت نکالا۔واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ نرس رضیہ نورین کو غیر معمولی جرات پر پاکستان بھر میں قومی ہیرو قرار دیا جا رہا ہے، اور حکومت پاکستان نے نرس رضیہ کو ستارہ خدمت اور مالی انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔اخبار کے مطابق نرس رضیہ نورین نے آگ میں جاتے وقت اپنی سلامتی کا نہیں بلکہ بچوں کو بچانے کا سوچا، رضیہ نے واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہیرو بننے کے لیے نہیں بلکہ ایک نرس اور ایک ماں کی حیثیت سے اپنا فرض نبھایا۔ رضیہ نے کہا آگ میں جلتے ہوئے کمرے میں داخل ہوتے میرا وقت واحد مقصد بچوں کی جان بچانا تھا۔ اخبار نے لکھا کہ رضیہ نورین کی بہادری کو پاکستان کی مسلم اور مسیحی برادریوں سمیت تمام حلقوں نے سراہا۔