راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضہ کے لواحقین کا نرس پر تشدد

نرسنگ سٹاف سراپا احتجاج، کام چھو ڑدیا،کارروائی کا مطالبہ، انکوائری کمیٹی قائم، مقدمہ
راولپنڈی(آئی این پی ) راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریض کے لواحقین نے اسٹاف نرس کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مبینہ طورپر کپڑے پھاڑ دئیے اور نیم برہنہ کر دیا جس پر تمام اسٹاف نرسز نے احتجاجا کام چھوڑتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔رپورٹ کے مطابق واقعے پر اسپتال انتظامیہ نے انکوائری کمیٹی قائم کر دی جبکہ پولیس کی جانب سے مریضہ کی بیٹیوں اور رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زرمینہ وزیر محمد نے اپنی بہن اور بھائی کے ہمراہ نرس ستارہ سلیم پر حملہ کیا، گالی گلوچ اور دھمکیوں کے بعد نرس کو گھسیٹ کر کمرے میں لے جا کر کپڑے اتار کر نیم برہنہ کیا۔آر آئی سی کے نرسنگ اسٹاف نے احتجاج کرتے ہوئے کام چھوڑا دیا، اسپتال سیکیورٹی نے گیٹ بند کر دیے۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے انکوائری کمیٹی قائم کر دی، ای ڈی نے نرسنگ اسٹاف کو داد رسی کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے ڈاکٹر مصباح درانی، ڈاکٹر عبدالمالک اور ڈاکٹر عبدالسلام پر مشتمل انکوائری کمیٹی قائم کر دی