پاکستان نیول فارمز، نیول سیلنگ کلب غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک اور  بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے  راول جھیل کے کنارے پاکستان نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ نیول سیلنگ کلب کی عمارت گرانے کا فیصلہ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا، سابق نیول چیف ظفر محمود عباسی کے خلاف مس کنڈکٹ اور فوجداری کارروائی کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا گیا۔ سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے سنگل بنچ کا فیصلہ ڈویڑن بنچ نے کالعدم قرار دیا، جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس شاہ رخ ارجمند نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف درخواستیں منظور کر لیں۔ وزارت دفاع ، سابق نیول چیف ظفر محمود عباسی و دیگر نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔