مریم نواز شریف کا قاسم بیلہ ریلیف کیمپ کا دورہ، سیلاب متاثرہ بچوں اور خواتین میں خوشیاں بانٹیں

مریم نواز شریف کا قاسم بیلہ ریلیف کیمپ کا دورہ، سیلاب متاثرہ بچوں اور خواتین میں خوشیاں بانٹیں

ملتان : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قاسم بیلہ فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیلاب متاثرہ بچوں اور خواتین کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی ضروریات کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ نے بچوں میں چاکلیٹ، بسکٹ اور وردی پیک تقسیم کیے اور خود بچوں کے جوتے پہنائے۔ خواتین کو ملبوسات اور دیگر تحائف بھی پیش کیے گئے۔مریم نواز نے کیمپ میں ننھے بچوں کے درمیان بیٹھ کر ان سے گفتگو کی اور مختلف سوالات کیے، جن میں حروف تہجی کے بارے میں پوچھا گیا۔ ساتھ ہی متاثرہ خاندانوں سے ان کے مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے خواتین کو گھروں کی بحالی کے لیے اقدامات کا یقین دلایا اور فلڈ کیمپ میں ٹینٹوں کی صفائی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 علاوہ ازیں، انہوں نے ہیلتھ، ریسکیو اور دیگر کاؤنٹرز کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر ملتان عامر کریم اور ڈپٹی کمشنر وسیم سندھو نے وزیراعلیٰ کو انتظامات کے بارے میں بریف کیا، جبکہ مریم نواز نے بچوں کے لیے کھانا، دودھ اور دیگر ضروریات پوری کرنے کی ہدایت بھی دی۔قبل ازیں، وزیر اعلیٰ کو ہیڈ محمد والا پر بریفننگ بھی دی گئی تاکہ متاثرہ علاقوں کی موجودہ صورتحال سے مکمل آگاہی حاصل کی جا سکے۔