فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ

چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور جلال پور پیر والا اور ملتان میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا معائنہ کیا۔

 آرمی چیف نے قصور سیکٹر کا فضائی جائزہ بھی لیا اور ریسکیو و ریلیف آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔فیلڈ مارشل نے سول انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ کوششوں کو مؤثر بنانے، بہتر گورننس اور عوام دوست ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے انفراسٹرکچر کی تیز تر ترقی کے اقدامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی اور سیلاب متاثرین سے بحالی اور آبادکاری کی یقین دہانی کرائی۔متاثرین نے بروقت امداد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا جبکہ فیلڈ مارشل نے ریسکیو 1122 اور پولیس اہلکاروں کے حوصلے اور عزم کو سراہا۔