پنجاب میں سیلاب؛ وزیراعلیٰ کا ریلیف کیمپ کا دورہ، بچوں سے اظہار شفقت

پنجاب میں سیلاب؛ وزیراعلیٰ کا ریلیف کیمپ کا دورہ، بچوں سے اظہار شفقت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور متاثرہ بچوں سے ریلیف کیمپ میں ملاقات کی۔

 انہوں نے بچوں کے ساتھ دسترخوان پر بیٹھ کر کھانا بھی کھایا، جس سے متاثرین میں حوصلہ بڑھا۔اسی دوران وزیر اعلیٰ نے سوہدرہ کے تلاوانہ محلے کا دورہ کیا اور سیلابی پانی کی موجودہ صورتحال کا معائنہ کیا۔ ان کے احکامات پر ساہیوال اور دیگر مضافاتی علاقوں میں متاثرین کی تلاش کے لیے ڈرونز کا استعمال جاری ہے۔ ڈرونز کی مدد سے ساہیوال میں خطرناک سیلابی ریلے میں گھرے متعدد افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔وزیر اعلیٰ نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو فوری امداد فراہم کی جائے اور ضرورت کے مطابق مزید ریسکیو ٹیمیں تعینات کی جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔