ڈونلڈ ٹرمپ نے موت کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا: یہ فیک نیوز ہے

ڈونلڈ ٹرمپ نے موت کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا: یہ فیک نیوز ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی اپنی موت کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں ’فیک نیوز‘ قرار دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے انہوں نے کئی پریس کانفرنسز کیں اور انٹرویوز دیے، اور سب جانتے ہیں کہ لیبر ڈے ویک اینڈ میں وہ اپنے کلب میں سرگرم رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف دو دن میڈیا سے دور رہنے کی بنیاد پر ایسی خبریں پھیلانا میڈیا کی کمزور ساکھ کو ظاہر کرتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹرمپ کی موت سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہی ہیں۔ امریکی صدر کی سوشل میڈیا پر غیر حاضری اور حالیہ دنوں میں کسی عوامی تقریب یا پریس کانفرنس میں عدم شرکت نے ان افواہوں کو مزید تقویت دی۔صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں اس موضوع پر تبادلہ خیال جاری ہے، جبکہ سیاسی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ ایسے افواہیں اکثر میڈیا کی کمیونیکیشن خلاؤں سے جنم لیتی ہیں۔