چینی صدر نے واضح طور پر کہا ہے ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ڈونلڈ ٹرمپ

چینی صدر نے واضح طور پر کہا ہے ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں چینی صدر شی جن پنگ سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ شی جن پنگ نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے بتایا کہ چین نے 200 بوئنگ طیارے خریدنے پر اتفاق کیا ہے، جس کی تعداد ممکنہ طور پر 750 تک جا سکتی ہے۔ چین اربوں ڈالر کی سویابین خریدنے جا رہا ہے، جس سے امریکی کسان خوش ہوں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ایران کے جوہری پروگرام کو 20 سال کے لیے معطل کرنے میں کوئی اعتراض نہیں، اور چینی کمپنیوں پر عائد پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ بھی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کے مفادات میں ہے کہ آبنائے ہرمز کھلی رہے کیونکہ وہاں سے 40 فیصد تجارت گزرتی ہے، اور شی جن پنگ نے واضح کیا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔انہوں نے تائیوان کے حوالے سے بھی کہا کہ کسی یقین دہانی کی ضرورت نہیں اور امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ایران کی عسکری صلاحیتوں پر تنقید کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی میزائل نظام کے بارے میں خبریں غلط ہیں اور ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔

 انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جنگ ہم نے جیت لی ہے اور ایرانی فوج، فضائیہ، اور قیادت ختم ہو چکی ہے۔ایران کے حوالے سے مذاکرات پر بات کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی جواب ان کی پسند کا نہیں تھا، اس لیے مسترد کر دیا۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم دو دن میں ایران کے پاور پلانٹس ختم کر سکتے ہیں اور ایران کا جوہری مواد چین یا امریکہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اگر اوباما کا جوہری معاہدہ جاری رہتا تو ایران پہلے ہی جوہری ہتھیار بنا چکا ہوتا۔برطانوی وزیراعظم کے بارے میں سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ اسٹارمر اپنی توانائی اور امیگریشن پالیسی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن وہ ایک اچھے آدمی ہیں۔ آخر میں، انہوں نے پاکستانی قیادت کی بھی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں۔