وزیر ریلوے کا اے ایس آئی خالد حسین شہید واقعے پر نوٹس

لاہور( خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اے ایس آئی خالد حسین پر تشدد اور شہادت کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر ریلوے نے شہید کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ریلوے پولیس لائنز راولپنڈی میں شہید خالد حسین کو اعزازی سلامی پیش کی گئی، نماز جنازہ میں ڈی ایس راولپنڈی، ایس پی ریلوے پولیس اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔وزیر ریلوے کے حکم پر پانچوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جو اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔ محمد حنیف عباسی نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داران کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔