کوئٹہ میں شہید لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی نماز جنازہ اداکردی گئی

 نمازہ جنازہ میں اعلیٰ سیاسی وعسکری اور سول حکام نے بڑی تعداد میں شرکت ‘خراج عقیدت پیش 
کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ میں شہید لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی نماز جنازہ اداکر دی گئی ۔شہید کرنل خالد حسین کی نمازِ جنازہ ہیڈ کوارٹرایف سی بلوچستان(نارتھ) کوئٹہ میں ادا کی گئی۔لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین نے بلوچستان میں آپریشن کے دوران غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شہید لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی نمازہ جنازہ میں اعلیٰ سیاسی وعسکری اور سول حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔شرکاء نے مادرِ وطن پرجان قربان کرنے والے بہادرلیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کوخراجِ عقیدت پیش کیا ۔شرکاء نے شہید لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی عظیم قربانی کو ملک کے امن و استحکام  کیلئے ایک ناقابلِ فراموش مثال قرار دیا۔ شہید لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کو اپنے آبائی گاوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔قوم اپنے بہادر سپوتوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی جنہوں نے ملک کی سلامتی کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔