راولپنڈی (آن لائن)بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔نمازِ جنازہ میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزراء ، اعلیٰ سول و عسکری حکام، شہداء کے لواحقین اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاء نے شہید کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کے دفاع کے لیے ان کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔