رواں سال 613 جواری گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے چیمپئینز ٹرافی میچز کے تناظر میں جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کے خلاف کارروائیوں میں گذشتہ ہفتے کے دوران 100ملزمان کو گرفتارکر کے21مقدمات کا اندرج کیا گیا ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گزشتہ روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران قماربازی کے خلاف مختلف کارروائیوں کے  نتیجے میں گرفتار ملزمان سے 1لاکھ 85ہزار روپے سے زائد کی رقم برآمدکی گئی ہے۔ رواں سال قمار بازی کے خلاف کارروائیوں کے دوران 613ملزمان کی گرفتاری عمل میں لا کر 157مقدمات کا اندراج یقینی بنایا گیا ہے اور گرفتار ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی 35لاکھ 36ہزارروپے سے زائد کی رقم ریکورکی گئی ہے۔ سٹی ڈویڑن میں قمار بازی کے228،کینٹ میں 170، سول لائنزمیں 34، صدرمیں 33، اقبال ٹاؤن میں 94 اور ماڈل ٹاؤن میں 54ملزمان کوگرفتارکیا گیا ہے۔سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ جوئے کے خاتمے کیلئے بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔ سی سی پی او لاہور نے جوئے کے اڈوں اور آن لائن جوئے کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن گیمبلنگ کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھر پور مدد لی جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ آن لائن گیمبلنگ کی ترغیب دینے والی سوشل میڈیا اپلیکیشنزپربھی کڑی نظر رکھی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ جواء￿  ایک سماجی لعنت ہے، اس کے خاتمے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔