خواجہ عقیل نے قتل کی منصوبہ بندی کی اور مرکزی ملزم طیفی سے رابطے میں رہا،ٹیم ضمانت خارج کرنیکی استدعا کریگی
لاہور(کرائم رپورٹر)امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں جے آئی ٹی نے خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو گنہگار قرار دیدیا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ نے امیر بالاج کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور اس سلسلے میں مرکزی ملزم طیفی بٹ سے مسلسل رابطے میں رہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گوگی بٹ نہ صرف اس مقدمے بلکہ ٹیپو خاندان کے تمام سابقہ قتل کیسز میں بھی نامزد رہا ہے۔ جے آئی ٹی آئندہ پیشی پر عدالت سے گوگی بٹ کی ضمانت خارج کروانے کی استدعا کرے گی۔یاد رہے کہ امیر بالاج کے قتل کے بعد گوگی بٹ فرار ہو گیا تھا جبکہ مرکزی ملزم طیفی بٹ تاحال اشتہاری ہے۔