منصوبہ بندی میں امیر مصعب کے ساتھ امیر فتح شامل ، ایک ملزم غائب جے آئی ٹی کی عدالت سے ضمانت خارج کرنے کی استدعا
لاہور (کرائم رپورٹر)خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں امیر مصعب اور امیر فتح جاوید بٹ قتل کیس میں گنہگار قرار دے دیئے گئے ۔ جے آئی ٹی نے امیر فتح کی ضمانت خارج کروانے کی عدالت سے استدعا کر دی۔ جاوید بٹ کے قتل کی جے آئی ٹی ایس پی صدر انویسٹی گیشن کی سربراہی میں کام کررہی تھی۔جے آئی ٹی میں ایس پی صدر انویسٹی گیشن میاں معظم ، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اچھرہ قمرعباس اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن رائیونڈ شاہزیب بھی شامل ہیں۔جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق جاوید بٹ کے قتل کی منصوبہ بندی میں امیر مصعب کے ساتھ امیر فتح شامل ہے ۔ مقدمہ میں ایک ملزم عارف بھٹی تاحال منظر عام سے غائب ہے۔ امیر مصعب کے شوٹرز کو ٹاسک دیتے وقت امیر فتح بھی ساتھ موجود تھا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 26 تاریخ تک ملتوی کر دی۔