امیر بالاج کے قتل کی منصوبہ بندی کی ‘ مرکزی ملزم طیفی بٹ سے مسلسل رابطے میں رہا:ذرائع
لاہور(کرائم رپورٹر)بالاج ٹیپو قتل کیس میں جے آئی ٹی نے خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو گہنگار قرار دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے گوگی بٹ نے امیر بالاج کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور اس سلسلے میں مرکزی ملزم طیفی بٹ سے مسلسل رابطے میں رہا۔ذرائع کا کہنا ہے گوگی بٹ نہ صرف اس مقدمے بلکہ ٹیپو خاندان کے تمام سابقہ قتل کیسز میں بھی نامزد رہا ہے۔ جے آئی ٹی آئندہ پیشی پر عدالت سے گوگی بٹ کی ضمانت خارج کروانے کی استدعا کرے گی۔