ایشیا کپ: سری لنکن آل راؤنڈر دونیتھ ویلالاگے یو اے ای میں ٹیم کو جوائن کرلیا

ایشیا کپ: سری لنکن آل راؤنڈر دونیتھ ویلالاگے یو اے ای میں ٹیم کو جوائن کرلیا

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر دونیتھ ویلالاگے متحدہ عرب امارات میں ٹیم کو جوائن کرچکے ہیں اور ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج بنگلادیش کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق دبئی میں پچ اسپنرز کے لیے سازگار ثابت ہوسکتی ہے، اسی لیے ویلالاگے کے پلیئنگ الیون میں شامل ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ ویلالاگے کے والد کا دو روز قبل کولمبو میں انتقال ہوگیا تھا۔ اس دوران وہ افغانستان کے خلاف میچ کھیل رہے تھے اور میچ کے بعد انہیں والد کے انتقال کی خبر دی گئی جس کے بعد وہ فوری طور پر کولمبو روانہ ہوگئے تھے۔دونیتھ ویلالاگے نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے والد کا خواب تھا کہ وہ سری لنکا کی نمائندگی کریں اور کامیاب کرکٹر بنیں۔

 "میں اپنے والد کے خواب کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہوں،" انہوں نے کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا کپ میں اہم میچز ہیں اور وہ ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے کے خواہاں ہیں۔ ویلالاگے نے ٹیم منیجمنٹ، ساتھی کھلاڑیوں اور فینز کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔