پاکستان سے بڑے مقابلے سے قبل بھارتی آل راؤنڈر اکشر پٹیل انجری کا شکار، شرکت مشکوک

پاکستان سے بڑے مقابلے سے قبل بھارتی آل راؤنڈر اکشر پٹیل انجری کا شکار، شرکت مشکوک

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک-بھارت ٹاکرے سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق آل راؤنڈر اکشر پٹیل کی میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق اکشر پٹیل عمان کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ اگرچہ بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے ان کی انجری کی نوعیت کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ کل پاکستان کے خلاف اہم میچ میں حصہ نہ لے سکیں۔

میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ دلیپ نے کہا کہ "وہ ابھی بالکل ٹھیک نظر آ رہے ہیں، میں اس بارے میں بس یہی کہہ سکتا ہوں۔" ان کے اس بیان نے اکشر پٹیل کی شرکت کے بارے میں مزید سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کا سپر فور مرحلے کا بڑا میچ کل کھیلا جائے گا، جس کا دنیا بھر کے شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔