واشنگٹن (آئی این پی )امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا نے 83 سال بعد اپنے بنیادی آپریشنز اس ہفتے باضابطہ طور پر بند کر دئیے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیبر ڈے کی طویل تعطیلات کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر منگل کے روز پچھلی چھانٹیوں کے باوجود باقی بچ جانے والا اسٹاف بھی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوا ۔امریکی ایجنسی برائے گلوبل میڈیا (یو ایس اے جی ایم) کیلئے ٹرمپ کی مقرر کردہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)کری لیک نے اپنے بیان میں اس برطرفی کا اعلان کیا، جسے باضابطہ طور پر ریڈکشن اِن فورس (آر آئی ایف) کہا گیا ہے