پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی، عالمی کمپنیوں نے اپنے مختلف آپریشنز ملک سے باہر منتقل کرنا شروع کر دئیے

 اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ سے عالمی کمپنیوں نے اپنے مختلف آپریشنز ملک سے باہر منتقل کرنا شروع کر دئیے ہیں۔پی ٹی اے دستاویز کے مطابق انٹرنیٹ کی حالیہ بندش کی وجہ سے واٹس ایپ نے اپنا سیشن سرور رٹنگ ملک سے باہر منتقل کر دیا ہے، واٹس ایپ کے سی ڈی این کی بیرون ملک منتقلی کے باعث صارفین کی سروس متاثر ہوئی۔سیشن سرور رٹنگ باہر منتقلی کی وجہ سے واٹس ایپ صارفین کو رابطے کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے