6 اوورسیز نیوز بیورو اور 4 مارکیٹنگ آفس بند کیے جائیں گے، ٹرمپ انتظامیہ
واشنگٹن (آئی این پی )ٹرمپ انتظامیہ نے وائس آف امریکا کے متعدد اوورسیز دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کاکہنا ہے کہ 6 اوورسیز نیوز بیورو اور 4 مارکیٹنگ آفس بند کیے جائیں گے،ضرورت پڑی تو نشریات کنٹریکٹرز کے ذریعے جاری رکھیں گے،اوورسیز بیوروزمیں وی او اے پاکستان،انڈونیشیا، کینیا اور چیک ریپبلک شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق جرمنی، تھائی لینڈ اوربوٹسوانا میں وی او اے کیریڈیو اسٹیشنز بھی بند ہونگے،صدرٹرمپ نیمارچ میں وائس آف امریکاکی سروسز بندکرنے کا حکم دیا تھا،اپریل میں امریکی فیڈرل جج نیوی او اے کی سروسز بحال کرنے کاحکم دیا۔