بحری چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی شراکت داری ناگزیر ہے:جنید انور

وفاقی وزیر نے ترک سرمایہ کاروں کو میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی 
 امن، ترقی اور بحری تعاون کے لیے مل کر کام کریں ، استنبول میری ٹائم سمٹ سے خطاب  
استنبول(آ ئی این پی ) وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری نے ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحری چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی شراکت داری ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر یہ بات نے استنبول میری ٹائم سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہی پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بحری، تجارتی اور ٹرانسپورٹ تعاون مزید مضبوط ہو رہا ہے، پاکستان اور ترکیہ امن، ترقی اور بحری تعاون کے لیے مل کر کام کریں