صدر ، وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کا وفاقی وزیر محمد جنید انور چودھری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(آن لائن)صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہبازشریف اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے وفاقی وزیر محمد جنید انور چودھری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان کے ایصالِ ثواب اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔صدر آصف علی زرداری نے ٹیلی فون پر رابطہ میں کہا کہ والدہ کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، الّلہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔الّلہ تعالیٰ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔وزیر اعظم نے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چودھری کو ٹیلیفون کرکے جنید انور سے انکی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور انکی والدہ کے لے دعائے مغفرت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ والدہ کی وفات ایک ناقابل بیان غم ہے، جنکی جگہ کوئی پر نہیں کر سکتا۔اللہ تعالی آپ کی والدہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور آپ سمیت تمام لواحقین کو اس غم کو برداشت کرنے توفیق دے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور محمد جنید انوار سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ سپیکرایازصادق نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، انکا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے، والدین کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں ہو سکتا، والدین خصوصاً والدہ کی شفقت اور محبت کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے، غم اور دکھ کی گھڑی میں محمد جنید انوار اور انکے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں،اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں خاص مقام عطاء فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمائے، آمین۔