نصرت بھروچا کی صحت کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی

نصرت بھروچا کی صحت کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی

بالی وڈ اداکارہ نصرت بھروچا بالی میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر کا شکار ہوگئیں، جس کے بعد انہیں علاج اور سرجری کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے ممبئی منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نصرت بھروچا کام اور تفریح کے سلسلے میں بالی گئی تھیں، جہاں حادثے کے بعد انہیں مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا اور طبی نگرانی میں رکھا گیا۔ اداکارہ کی ٹیم نے بعد میں ان کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر کی تصدیق کی۔اداکارہ کی ٹیم کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے مزید طبی معائنے کے بعد ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کی جائے گی۔ ٹیم نے عوام اور مداحوں سے نصرت بھروچا کی نجی زندگی کا احترام کرنے اور انہیں علاج و صحت یابی پر توجہ دینے کے لیے وقت دینے کی درخواست کی ہے۔

حادثے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں لائی گئی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں اداکارہ کو ممبئی پہنچنے کے بعد اسٹریچر پر اسپتال منتقل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔نصرت بھروچا حال ہی میں ٹائیگر شروف کی ایک آنے والی ایکشن فلم کی کاسٹ میں شامل ہوئی تھیں۔ فلم کی ہدایت کاری ریمو ڈیسوزا کر رہے ہیں، تاہم حادثے کے بعد اداکارہ کی آئندہ پیشہ ورانہ مصروفیات متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔