گلوکار راحت فتح علی خان کے صاحبزادے شہزمان علی خان ان دنوں دبئی میں اپنی مصروفیات اور پرتعیش طرزِ زندگی کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
نوجوان گلوکار نے دبئی کے حالیہ دورے کے دوران ہوٹل میں قیام، لگژری ٹریول اور دیگر یادگار لمحات کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کیں۔شہزمان علی خان کی جانب سے شیئر کیے گئے فوٹو ڈمپ میں بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے کے ساتھ ایک تصویر بھی شامل ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ حاصل کی۔تصاویر سامنے آنے کے بعد صارفین نے شہزمان کو مختلف مشورے بھی دیے، بعض صارفین نے انہیں لڑکیوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔شہزمان علی خان اپنے والد راحت فتح علی خان کے ساتھ پرفارم کرنے کے علاوہ مختلف ڈراموں کے اوریجنل ساؤنڈ ٹریکس (OSTs) بھی گا چکے ہیں۔