پاکستانی اداکارہ صبور علی اپنے منفرد فیشن انتخاب کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
اداکارہ حال ہی میں ایک فلم کے پریمیئر میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے آسمانی رنگ کی شلوار قمیض زیب تن کر رکھی تھی۔ انہوں نے اپنے لُک کو پیچھے کی جانب سیٹ کیے گئے بالوں اور نیچرل میک اپ کے ساتھ مکمل کیا۔صبور علی کا پہنا ہوا لباس معروف ڈیزائنر محسن تواسلی کی مینز ویئر کلیکشن کا حصہ بتایا گیا، جسے اداکارہ نے اپنے منفرد انداز میں پہن کر تقریب میں شرکت کی۔تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صبور علی کا فیشن لُک صارفین کے درمیان موضوعِ بحث بن گیا۔ بعض صارفین نے انہیں ’انکل صبور‘ کہہ کر تبصرہ کیا، جبکہ کچھ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اداکارہ ’جمعہ کی نماز کے لیے تیار لگ رہی ہیں‘۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے صبور علی کے اس انداز کا موازنہ اداکارہ ہانیہ عامر کے فیشن لُکس سے بھی کیا، جس کے بعد ان کی تصاویر اور ویڈیوز پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔