خاتون اندھی گولی لگنے سے شدید زخمی

شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)شیخوپورہ کے نواحی گا ئوں سیکھم میں ہوائی فائرنگ کے دوران چھت پر کپڑے ڈالنے گئی خاتون اندھی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی۔ شمیم بی بی کپڑے دھو کر اپنی چھت پر ڈالنے کیلئے گئی تو اچانک اندھی گولی آکر اس کے بازو پر لگی جس سے وہ شدیدزخمی ہوگئی۔لواحقین نے شمیم بی بی کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔