نامعلوم سمت سے آنیوالی گولی6سالہ عمرفاروق کے سر میں حرام مغز کو چیرتی گردن کے قریب رک گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ کے علاقے میں چھت پر کھیلتا6 سالہ بچہ اندھی گولی کا شکار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم سمت سے آنے والی گولی بچے کے سر میں حرام مغز کو چیرتی ہوئی گردن کے قریب رک گئی ۔6چھ سالہ عمر فاروق کو طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔فائرنگ کرنے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ میں اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں ۔