فیض گنج شاخ میں پھنسی اندھی ڈولفن کو نکال کر دریائے سندھ میں چھوڑ دیاگیا

نوشہرو فیروز(خصوصی رپورٹ)فیض گنج شاخ میں پھنسی ہوئی نایاب نسل کی اندھی ڈولفن کو مقامی افراد نے بچا لیا، مقامی افراد نے اندھی ڈولفن دیکھ کر اسکی اطلاع اکری پولیس کو دی جس نے محکمہ وائلڈ لائف کو آگاہ کیا جنہوں نے مقامی رضا کاروں کی مدد سے ایک ریسکیوآپریشن کے ذریعے ڈولفن کو زندہ نکال کر دریائے سندھ میں چھوڑ دیا۔