اسلام آباد(بیورو رپورٹ)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا۔پٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اگلے تین دن کیلئے پٹرول 2 روپے 10 پیسیفی لٹر مہنگا کردیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے ہوگئی۔اعلامییکے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 64 پیسے فی لٹر ہوگئی۔اعلامیے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 3،4 اور 5 اکتوبر کیلئے ہوں گی۔یاد رہے حکومت نے گزشتہ روز بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔