نوجوان ٹرک تلے آکر جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ ڈرائی پورٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 24 سالہ نوجوان 22 ویلر ٹرک کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق پیدل سڑک عبور کرنے والا مسافر اچانک ٹرک کی زد میں آگیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عبدالرئوف کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔