علیزے شاہ کی شاہویر کادوانی کے ڈیبیو پر مبینہ طنزیہ پوسٹ، سوشل میڈیا پر بحث

علیزے شاہ کی شاہویر کادوانی کے ڈیبیو پر مبینہ طنزیہ پوسٹ، سوشل میڈیا پر بحث

معروف اداکارہ علیزے شاہ نے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی کے بیٹے شاہویر کادوانی کے ڈرامہ انڈسٹری میں حالیہ ڈیبیو کے تناظر میں ایک مبینہ طنزیہ پوسٹ شیئر کی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی۔

علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک میم شیئر کی، جس میں ایک جانب رنبیر کپور کی تصویر کے ساتھ ’’بالی ووڈ نیپو کڈز‘‘ جبکہ دوسری جانب کارٹون نما تصویر کے ساتھ ’’پاکستانی نیپو کڈز‘‘ لکھا گیا تھا۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں براہِ راست کسی شخص کا نام نہیں لیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اسے شاہویر کادوانی کے حالیہ ڈرامہ ڈیبیو سے جوڑتے ہوئے مختلف آرا کا اظہار کیا۔علیزے شاہ کی پوسٹ پر صارفین کا ردعمل ملا جلا رہا۔ بعض صارفین نے اداکارہ کے مؤقف سے اتفاق کیا، جبکہ دیگر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئے اداکاروں کو اپنی صلاحیتیں ثابت کرنے اور بہتر بنانے کا موقع دیا جانا چاہیے۔