علیزے شاہ کا شارٹ ہیئر ٹرینڈ پر بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

علیزے شاہ کا شارٹ ہیئر ٹرینڈ پر بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے شوبز انڈسٹری میں مقبول ہوتے شارٹ ہیئر کٹ ٹرینڈ پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

حالیہ برسوں میں مختصر بالوں کا انداز پاکستانی اداکاراؤں میں خاصا مقبول ہوا ہے، جس میں ہانیہ عامر، سجل علی، صبور علی اور صحیفہ جبار خٹک سمیت کئی فنکاراؤں نے مختلف ڈراموں میں شارٹ ہیئر لک اپنایا ہے۔تاہم علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اس رجحان پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اداکاراؤں سے متاثر ہو کر بال کٹوانے سے پہلے سوچنا چاہیے، کیونکہ شوبز میں اکثر وِگز اور ہیئر ایکسٹینشن کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ عام لڑکیوں کے لیے شارٹ ہیئر بعد میں دوبارہ لمبے کرنا مشکل ہوتا ہے، جبکہ بعض صارفین نے نشاندہی کی کہ یہی ٹرینڈ خود اداکاراؤں نے مقبول بنایا تھا۔یہ معاملہ اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور صارفین مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔