علیزے شاہ کی دنانیر مبین سے متعلق وضاحت اور تنقید، سوشل میڈیا پر بحث جاری

علیزے شاہ کی دنانیر مبین سے متعلق وضاحت اور تنقید، سوشل میڈیا پر بحث جاری

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے حالیہ تنازع پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وائرل ویڈیو کا کسی مخصوص شخصیت، خصوصاً دنانیر مبین سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

علیزے شاہ کی ایک ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک مقبول گانے کی نقل کرتے ہوئے نظر آئیں، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اسے دنانیر مبین پر طنز قرار دے کر بحث شروع کر دی۔اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں علیزے شاہ نے کہا کہ یہ ویڈیو صرف مزاحیہ انداز میں بنائی گئی تھی اور اس کا مقصد کسی کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ “کائنات آپ کے گرد نہیں گھومتی، خود کو اتنی اہمیت دینا بند کریں”۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ افواہ دنانیر نے خود نہیں پھیلائی تو انہیں اپنے منیجر کو اس معاملے پر قابو رکھنا چاہیے۔ علیزے شاہ نے دنانیر کے منیجر عمر مختار پر بھی الزام عائد کیا کہ انہوں نے اس معاملے کو غیر ضروری طور پر تنازع کی شکل دی۔اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی دنانیر مبین سے کبھی کوئی ملاقات یا ذاتی جان پہچان نہیں رہی، اس لیے ویڈیو کو ان سے جوڑنا درست نہیں۔دوسری جانب دنانیر مبین یا ان کے منیجر کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے، تاہم سوشل میڈیا پر یہ معاملہ تیزی سے وائرل ہو کر مداحوں کو مختلف رائے میں تقسیم کر رہا ہے۔