مری سکول وین آتشزدگی: ایک اور طالب علم زندگی کی بازی ہار گیا

مری سکول وین آتشزدگی: ایک اور طالب علم زندگی کی بازی ہار گیا

مری میں سکول وین میں آتشزدگی کے واقعے میں جھلس کر زخمی ہونے والا ایک اور طالب علم دم توڑ گیا۔

ارحم کلیم عباسی کو تشویشناک حالت میں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج رکھا گیا تھا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔یاد رہے کہ سکول وین میں آگ لگنے کے واقعے میں 10 طالب علم جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔ حادثے میں ارحم کلیم عباسی کی بڑی بہن عائشہ کلیم عباسی بھی جاں بحق ہو گئی تھیں۔ارحم کے انتقال کے بعد مری سکول وین آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔