ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے نولکھا میں گھریلو تنازعے پر رشتہ داروں کے درمیان جھگڑے کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں 45 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اشفاق کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اشفاق کا اپنے رشتہ داروں کے ساتھ کسی گھریلو معاملے پر تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا، جس کے دوران شدید دھکم پیل کے باعث وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا۔اہل خانہ نے اشفاق کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ کا تعین کیا جائے گا۔ فی الحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، تاہم اہل خانہ کا بیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔