لاہور میں ناکہ بندی اور چیکنگ مزید سخت، ڈولفن پولیس کے افسران کے اچانک دورے

لاہور میں ناکہ بندی اور چیکنگ مزید سخت، ڈولفن پولیس کے افسران کے اچانک دورے

صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف ناکہ جات پر سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس پی ڈولفن بلال احمد نے محمود بوٹی، نیو راوی اور دیگر ناکہ جات کے اچانک دورے کرکے تعینات اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ایس پی ڈولفن نے کہا کہ پولیس جوان مستعدی اور عزم کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے موبائل اسکواڈز کو ہدایت کی کہ ای پولیس ایپ کے ذریعے مشتبہ افراد کا ڈیٹا چیک کیا جائے۔ بلال احمد نے خود بھی ای پولیس ایپ کے ذریعے چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے دوران "پہلے سلام، پھر کلام" کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ جعلی نمبر پلیٹس، نیلی بتی اور سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے اور ڈیوٹی کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ایس پی ڈولفن بلال احمد نے واضح کیا کہ کرپشن اور بددیانتی میں ملوث اہلکار پولیس فورس کا حصہ نہیں رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں سے بدسلوکی اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔