لاہور پولیس کی سخت نگرانی، لاکھوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کے بعد کارروائیاں جاری

لاہور پولیس کی سخت نگرانی، لاکھوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کے بعد کارروائیاں جاری

لاہور پولیس نے شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے سکیورٹی اور نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔

 ترجمان لاہور پولیس کے مطابق شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے مختلف مقامات پر چیکنگ اور مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری ہے۔رواں سال کے دوران 60 ہزار سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔دو لاکھ سے زیادہ موٹر سائیکلوں کی بھی جانچ کی گئی۔بغیر کاغذات رکھنے والی 918 موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔108 موٹر سائیکلیں دفعہ 550 ضابطہ فوجداری کے تحت ضبط کی گئیں۔53 اپلائی فار اور 23 غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی موٹر سائیکلیں بند کی گئیں۔پولیس نے چوری شدہ گاڑیوں اور جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا۔
سی سی پی او لاہور کا بیان:
سی سی پی او لاہور نے کہا کہ جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس ہر وقت متحرک ہے۔ بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی تاکہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔اس اقدام سے نہ صرف شہر میں جرائم کے واقعات پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ سڑکوں اور عوامی مقامات پر سکیورٹی بہتر ہونے کی توقع ہے۔