لاہور میں رمضان کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ، داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری

لاہور میں رمضان کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ، داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری

لاہور میں رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

 شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے اور سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ موبائلز سکواڈ کی کارروائیاں جاری رہیں، جن کے دوران 72 گھنٹوں میں 180 ملزمان کو مختلف جرائم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق، چیکنگ کے دوران 24 اشتہاری، 12 عدالتی مفرور اور 41 عادی مجرموں کو ایپ کی مدد سے پکڑا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، 90 مشکوک افراد کے خلاف کارروائی کی گئی اور ان کے خلاف متعلقہ تھانوں کو رپورٹ دی گئی ہے۔

پولیس نے داخلی و خارجی راستوں پر 5476 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چیک کیں، اور ای پولیس ایپ کے ذریعے 41,013 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ ایس پی موبائلز اختر نواز کے مطابق، ای پولیس ایپ سے اشتہاری اور مجرمانہ افراد کی شناخت جاری ہے تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔