لاہور پولیس کی جمعۃ المبارک پر سکیورٹی ہائی الرٹ، ناکہ بندی اور چیکنگ میں اضافہ

لاہور پولیس کی جمعۃ المبارک پر سکیورٹی ہائی الرٹ، ناکہ بندی اور چیکنگ میں اضافہ

جمعۃ المبارک کے پیش نظر لاہور پولیس نے شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیے ہیں۔

 داخلی و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر ناکہ بندی میں اضافہ کیا گیا ہے، اور سنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ افراد، گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز ہائی سکیورٹی الرٹ برقرار رہے گا، اور بغیر کاغذات گاڑیاں و موٹر سائیکلیں خلاف قانون کارروائی کی جائے گی۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق، رواں سال اب تک ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد گاڑیاں اور 5 لاکھ 89 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چیک کی گئی ہیں۔ چیکنگ کے دوران 7,148 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، جبکہ 130 موٹر سائیکلوں کو "اپلائیڈ فار" نمبر پلیٹس استعمال کرنے اور 349 کو غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر تحویل میں لیا گیا۔مزید برآں، 237 موٹر سائیکلوں کو انسدادی کارروائی کے تحت متعلقہ تھانوں میں بند کیا جا چکا ہے۔