نظر بندی کا قانون ہائیکورٹ میں چیلنج ،فریقین کو نوٹس ،دس روز میں جواب طلب

لاہور(آئی این پی )نظر بندی کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔عدالت نے چیف سیکرٹری سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس روز میں جواب طلب کرلیا۔جسٹس فاروق حیدر نے شہری عبداللہ ملک کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔جسٹس فاروق حیدر نے کہاکہ یہ معاملہ تو لارجر بنچ میں لگا تھا اور اسے چیف سیکرٹری کو بھجوایا گیا تھا ،چیف سیکرٹری نے اس پر کیا کیا ہے ؟،اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہاکہ انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا ۔  جسٹس فاروق حیدر نے کہاکہ کیا انہوں نے لارجر بنچ کے آرڈر کا کوئی اثر نہیں لیا ؟اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہاانہوں نے کوئی اثر نہیں لیا۔  عدالت نے درخواست گزار وکیل کا موقف سن کر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دس روز کے لیے ملتوی کردی۔