اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریکِ انصاف سلمان اکرم راجہ کے وارنٹِ گرفتاری معطل کر دئیے۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اورجسٹس محمد آصف نے اعتراضات کے ساتھ درخواست پر سماعت کی۔وکیل سلمان اکرم راجہ ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔قائم مقام چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ الزام کیا ہے اور درخواست پر اعتراض کیا ہے؟ اس پر سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ الزام ہے کہ کسی پولیس اسٹیشن پر حملہ ہو گیا ہے اور میں اس میں شامل تھا۔ قائم مقام چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے مکالمے میں کہا کہ تو آپ ایسے نہ کریں نہ پھر، آپ کو پتہ ہے نہ آپ کے بارے میں کہا جاتا ہے آپ بولتے بہت ہیں۔اس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں پہلے گرفتار ہو چکا ہوں، پیشی کے باوجود وارنٹ جاری ہونا حیران کن ہے،