اسلام آباد ( آن لائن)سپریم کورٹ نے سیشن ججز کے اختیار کے تحت مقدمات کے ٹرانسفر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت میں لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں ان سے جواب طلب کیاہے اورسماعت آئیندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔ سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر برہم ہوگئی اور جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ ایسے حکم کو کیسے دفاع کریں گے ؟سیشن جج مجسٹریٹ سے مقدمات منتقل کرسکتا ہے سیشن ججز سے مقدمات منتقلی کا اختیار ہائیکورٹ کے پاس ہے تو قانون کی الف ب ہے جو جج کومعلوم۔ہی نہیں انھوں نے یہ ریمارکس پیرکے روزدیے ہیں۔