کراچی(آئی این پی ) سندھ پبلک سروس کمیشن کے نتائج کو6امیدواروں نے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔وکیل کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار کامران نے تحریری امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی، من پسند امیدواروں کو کامیاب قرار دینے کے لئے درخواست گزار کو انٹرویو میں جان بوجھ کر کم نمبر دیئے گئے۔وکیل ملک الطاف جاوید ایڈووکیٹ نے مزید کہا ہے کہ جن امیدواروں کے تحریری امتحان میں نمبر کم تھے ان کو انٹرویو میں زیادہ نمبر دیئے گئے۔بعدازاں عدالت نے سندھ حکومت، سندھ پبلک سروس کمیشن اور ممبر اپیل ایس پی ایس سی کو نوٹس جاری کردیئے اور فریقین سے 24 مارچ تک جواب طلب کر لیا۔