پی ٹی آئی رہنمائوں کو طلب کرنے والی جے آئی ٹی چیلنج، فریقین کو نوٹس جاری

  اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنمائوں کو طلب کرنے والی جے آئی ٹی کو چیلنج کردیا گیا، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ  نے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔  تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم اور دیگر کو جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف کیس میں فوری ریلیف نہیں مل سکا۔  اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنمائوں کو طلب کرنے والی جے آئی ٹی چیلنج کرنے کی درخواست پر  فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے  21 اپریل تک جواب طلب  کرلیا۔