غزہ معاہدے پرعمل نہ ہوا تو فریقین کو نتائج بھگتنا ہوں گے:ٹرمپ

ایران سے متعلق مسائل اس کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے بغیر حل ہو جائیں گے
 پہلا غیر ملکی دورہ برطانیہ یا سعودی عرب کا کروں گا:وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو
واشنگٹن (آئی این پی )    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے غزہ معاہدے پرعملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں فریقین کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔عالمی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر فریقین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ معاہدے پرعملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں فریقین نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہیں۔ ایران سے متعلق مسائل اس کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے بغیر حل ہو جائیں گے۔  بطور صدر پہلا غیر ملکی دورہ برطانیہ یا سعودی عرب کا کروں گا۔ سعودی ولی عہد سے تیل کی قیمتیں کم کرنے سے متعلق بات ہوئی۔ انہوں نے کہا ہے  ٹک ٹاک کے شیئرز خریدنے سے متعلق مختلف افراد سے بات چیت جاری ہے۔ اور ٹک ٹاک کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ 30 روز میں ہو جائے گا۔