پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا مودی سرکار کی پرانی عادت ہے
مشکل گھڑی میں خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے:مشیر اطلاعات
پشاور(آئی این پی )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بھارت کو آبی جارحیت کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جنگ میں بدترین شکست کے بعد بھارت آبی جارحیت پر اتر آیا ہے، بھارت کو جنگ میں شکست کی طرح آبی جارحیت کے بھی سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا مودی سرکار کی پرانی عادت ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے پنجاب کو ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی ہے، خیبرپختونخوا بھی سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت نے سیلاب میں شاندار ریسکیو آپریشن کیا