آسان کاروبار ایکٹ ملک بھر میں نافذ کیا جائے تاکہ تمام صوبوں میں ریگولیٹری نظام میں ہم آہنگی پیدا ہو اور کاروباری افراد کو یکساں سہولیات میسر آئیں
حکومت کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے:اجلاس میں گفتگو‘حنیف عباسی سے ملاقات‘فریٹ سروس بہتر بنانے کی ہدایت
اسلام آباد(ایجنسیاں‘مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ریگولیٹری اصلاحات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں کاروبار میں آسانی، سرمایہ کاری کے فروغ اور ریگولیٹری نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور کاروبار دوست بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ریگولیٹری اصلاحات ناگزیر ہیں، حکومت کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنے اور غیر ضروری ضابطہ کاری کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان میں اصلاحات کے ذریعے اسے جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے، اسی طرز پر دیگر ریگولیٹری اداروں میں بھی اصلاحات لائی جائیں۔انہوں نے ریگولیٹری رجسٹری تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ملک میں موجود تمام ریگولیٹری تقاضوں اور قواعد و ضوابط کو ایک جامع نظام کے تحت مرتب کیا جائے۔ کاروبار میں آسانی کیلئے آسان کاروبار ایکٹ کو ملک بھر میں نافذ کیا جائے تاکہ تمام صوبوں میں ریگولیٹری نظام میں ہم آہنگی پیدا ہو اور کاروباری افراد کو یکساں سہولیات میسر آئیں۔دریں اثناء محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے ملاقات کی، جس میں وزارت ریلوے سے متعلق امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو ریلوے کے جاری منصوبوں اور مختلف امور پر پیشرفت سے آگاہ کیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے ٹرین کے سفر میںلئے عملی اقداما ت کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے فریٹ سروس کو مزید فعال کیا جائے