اسلام آباد (آئی این پی)محدود پاسپورٹ رینکنگ کے باوجود پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے 30 ممالک تک بغیر ویزا یا آسان ویزا سہولت کے ساتھ سفر ممکن ہے۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جولائی 2026 کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری 30 ممالک میں ویزا فری، ویزا آن ارائیول یا الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن کے ذریعے داخل ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں 100 ویں نمبر پر برقرار ہے، جو اس سال کے آغاز میں بہتری کے بعد دوبارہ تنزلی کا شکار ہوا۔